مجلس رضا کاروں کی جماعت : امیت شاہ

[]

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کا زوال شروع ہوگیا ہے۔ تلنگانہ میں بہت جلد بی جے پی برسر اقتدار آئے گی اور بی جے پی حکومت عوام کے مفاد میں کام کرے گی۔

آج ضلع کھمم میں بی جے پی کی جانب سے رعیتو گوسہ بی جے پی بھروسہ کے نام سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ریاست کے عوام مخالف کسان، مخالف دلت، مخالف نوجوان اور خواتین بی آر ایس حکومت کو برخاست کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس4جنریشن4G پارٹی، ایم آئی ایم3جنریشن کی3G اور بی آر ایس 2جنریشن کی 2G پارٹیاں ہیں۔ ریاست کے عوام ان سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کل ہند کانگریس کمیٹی کھر گے نے آئندہ انتخابات میں بی جے پی اور مجلس کے درمیان مفاہمت کا بیان دیا ہے، ان کا یہ بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

شاہ نے کہا کہ جس اسٹیج پر مجلس کے قائدین بیٹھتے ہیں، بی جے پی قائدین اس اسٹیج پر ان کے ساتھ بیٹھنا گوارہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی بی آر ایس اور مجلس کے ساتھ محبت چل رہی ہے۔

مجلس رضا کاروں کی جماعت ہے، چیف منسٹر کے سی آر نے مجلس کی تائید حاصل کرتے ہوئے علیحدہ تلنگانہ کے شہیدا کی توہین کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی کار کا اسٹیرنگ مجلس کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں بی جے پی قائدین اور کارکنوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔

بی آر ایس حکومت نے صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی، رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے اور ای راجندر کو گرفتار کیا ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس کے سابق دور حکومت میں بجٹ میں کسانوں کیلئے صرف22000کروڑ روپے مختص کئے جاتے تھے جبکہ مودی حکومت نے اس بجٹ میں اضافہ کرکے اسے1,25000 لاکھ کروڑ روپے تک پہونچا یا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ملک کے کسانوں کو 7لاکھ کروڑ کا قرض دیا گیا تھا جبکہ مودی حکومت نے کسانوں کو20لاکھ کروڑ روپے کا قرض دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت گذشتہ کئی ماہ سے ملک کے ایک کروڑ90لاکھ غریبوں کو فی کس 5کلو چاول فراہم کررہی ہے۔

مرکزی حکومت نے غریب خواتین کو 11لاکھ پکوان گیس کے سلنڈر س مہیا کئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے 2,50000 غریبوں کو مکانات فراہم کئے ہیں۔ اس جلسہ عام سے صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی، سابق صدر بنڈی سنجے، رکن اسمبلی ای راجندر و دیگر نے خطاب کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *