حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع سے سنسنی

حیدرآباد: شہر کے شمس آباد ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ سائبرآباد پولیس کنٹرول روم کو ایک نامعلوم فون کال موصول ہوا جس میں ایئرپورٹ پر بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس اطلاع کے فوراً بعد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی فورسز حرکت میں آگئیں

 

اور ایئرپورٹ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ تاہم تحقیقات کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس نے پتہ چلایا کہ یہ کال تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی سے کیا گیا تھااور مزید کہا کہ

 

فون کرنے والے کی ذہنی حالت معمول پر نہیں ہے۔ جھوٹی اطلاع کے بعد ایئرپورٹ میں کام کرنے والے عملہ نے راحت کی سانس لی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *