ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے زیراہتمام ایک تعزیتی اجلاس ۔

 

حیدرآباد ۔ جناب سید عبدالاحد سہیل رکن عاملہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی اطلاع کے بموجب جناب ڈاکٹر تابش مہدی رحمہ اللہ کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس انشاءاللہ 4/ فروری 2025 بروز منگل بمقام اسلامک سنٹر ٹولی چوکی حیدرآباد بعد نماز مغرب انشاءاللہ بصدارت محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ منعقد ہوگا اس پروگرام میں بحیثیت مہمانان خصوصی جناب ڈاکٹر خالد مبشر الظفر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ، مولانا فہیم اختر ندوی صاحب صدر شعبہ اسلامیات ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد ، جناب خواجہ مسیح الدین ابونبیل نایب صدر ادارہ ادب اسلامی جنوبی ہند ڈاکٹر فہیم الدین احمد صاحب ، اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی و ایڈیٹر ہفت روزہ دعوت ، جناب ڈاکٹر مبشر احمد صاحب ناظم شہر جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد

شرکت فرمائیں گے جبکہ برادر محترم جناب شجاعت علی صاحب امیر مقامی ٹولی چوکی و ریاض تنہا صاحب نایب صدر ادارہ مہمانان اعزازی کے طور پر شرکت فرمائیں گے اور ڈاکٹر تابش مہدی مرحوم و مغفور کے کلام و ادبی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس تعزیتی اجلاس کی نظامت مجاہد حسین صاحب معتمد ادارہ ٹولی چوکی فرمائیں گے ۔تمام ہی ادب دوست احباب سے اس اجلاس میں شرکت کی پر خلوص خواہش کی جاتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *