مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے حکم کے تحت فلسطین کے حامی طلباء اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں پر سخت نگرانی کی جائے گی۔ چنانچہ اگر وہ فلسطین کی حمایت میں سرگرم پائے گئے تو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر امریکی اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں یہود دشمنی کے خلاف کارروائی کے نام پر جاری کیا ہے۔
اس حکم نامے کے تحت فلسطین کے حامی طلباء اور غیر ملکی تعلیمی عملے کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اگر ضروری ہوا تو سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں تعلیمی اداروں سے نکال دیا جائے گا۔
امریکی حکام کا دعوی ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد امریکی یونیورسٹیوں میں یہود مخالف جذبات میں بے مثال اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا۔