پدم شری ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے پر پروفیسر عین الحسن کو تہنیت

حیدرآباد 29 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب پروفیسر سید عین الحسن صاحب کو ملک کے باوقار ایوارڈ ” پدم شری” کے لئے نامزد کرنے پر یوینورسٹی کے طلبائے قدیم نے اپنی مسرت کا کیا۔

 

آج المونی اسوسی ایشن ما کی جانب سےوائس چانسلر جناب پروفیسر سید عین الحسن صاحب کوپرجوش اندازمیں تہنیت پیش کی گئی۔ المونی اسوسی ایشن کے صدر جناب اعجاز علی قریشی کی قیادت میں ایک وفد حیدرآبادی ثقافتی روایت کے مطابق مرفع کے ساتھ یونیورسٹی پہنچ کر وائس چانسلر جناب پروفیسر سید عین الحسن صاحب کو تہنیت پیش کی۔اس وفد میں محمد واجد علی خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ،

 

ڈاکٹر تبریز حسین تاج مانو، جناب محمد ناصر حسین، جناب اشفاق علی قریشی، جناب ایم اے باسط ایڈوکیٹ، جناب محمد کریم خان ، جناب محمد ظہیرالدین، جناب محمد ایوب خان ،جناب محمد ظہیرالدین، جناب محمد رضوان خان و دیگر نے موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *