اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وقف ترمیمی بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں منظور

اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وقف ترمیمی بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں منظور

 

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی اہم میٹنگ کا اختتام ہوا جس میں بل کو 11 کے مقابلے 14 ووٹوں سے منظوری دی گئی۔ اس اجلاس میں ترامیم کی تجاویز طلب کی گئیں اور اپوزیشن کو اپنی مخالفت درج کرانے کے لیے وقت دیا گیا۔

 

پیر کو جے پی سی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے تجویز کردہ بل کو 14 ترامیم کے ساتھ منظور کیا تھا، جبکہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے پیش کی گئی 44 ترامیم کو مسترد کر دیا گیا جس کے باعث سیاسی جماعتوں میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔

 

کمیٹی کے صدر اور بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ جگدمبکا پال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران تمام تجاویز پر بحث کی گئی اور حتمی منظوری کے لیے ووٹنگ کروائی گئی۔ ان کے مطابق، ترامیم میں سے 14 کو اکثریتی ووٹ کے ساتھ تسلیم کیا گیا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران کئی مرتبہ ان ترامیم پر تفصیلی غور کیا گیا اور آخرکار فیصلہ اکثریتی بنیادوں پر لیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *