حیدرآباد: اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پی آر ٹی یو ٹی ایس( پروگریسیو ریکگنائزڈٹیچرس اسوسی ایشن ) بہادرپورہ منڈل کی صدر معراج سلطانہ کی قیادت میں بہادرپورہ تحصیلدار کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں تلنگانہ حکومت سے کہا گیا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ حال ہی میں متعارف کرائی گئی۔
یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کی مخالفت کرتے ہوئے سی پی ایس کے متبادل کے طور پر، تلنگانہ ریاستی حکومت اس یونیفائیڈ پنشن اسکیم میں شامل نہ ہو اور اس کے بجائے پرانی پنشن اسکیم OPS کو ہی نافذ کرنا چاہیے یادداشت میں یادلایا گیا کہ کانگریس پارٹی نے انتخابی منشور میں وعدہ بھی کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کے وظیفہ کو پرانی اسکیم کے تحت بحال کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس پر عمل آوری کا آغاز نہیں ہوا ہے۔
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے خواہش کی گئی کہ وہ سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ میں پھیلی ہوئی اس بے چینی کودورکریں پی آر ٹی یو ٹی ایس بہادر پورہ منڈل برانچ نے لنچ بریک کے دوران بہادر پورہ منڈل کے ایم آر او کو یہ یادداشت پیش کی ۔ اس موقع پر سکریٹری اظہر جہاں’ خواتین شعبہ کی سکریٹری نصرت تبسم، اور عظمیٰ سلطانہ، منیر بانو، فرحین ترنم اور ساجدہ بیگم موجود تھے۔