سرکاری ملازمین کے ریٹائرڈمنٹ کی حد عمر میں اضافہ کرنے سے متعلق تلنگانہ کے وزیر سریدھر بابو کا اہم بیان

تلنگانہ کے وزیر سریدھر بابو نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ریٹائرڈمنٹ کی حد عمر میں اضافہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ریاست میں  یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے والی ہے۔

 

اس سلسلے میں  وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے ایک اہم اعلان کیا۔ منگل کی رات سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی میں لاجسٹکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ میں ایک ڈرائی پورٹ بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو نارتھ کوریڈور میں قائم کیا جائے گا۔ یہ پراجکٹ سرکاری اور خانگی شراکت داری سے مکمل کیا جائے گا اور اس کے لیے تمام منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔

 

مزید یہ بھی کہا کہ تلنگانہ میں جلد ہی دو ڈرائی پورٹس قائم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، ٹائر-2 شہروں میں صنعتوں اور آئی ٹی کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *