نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 29 جنوری کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1528۔ مغل حکمراں بابر نے میواڑ کے راجہ رانا سانگا کو شکست دے کر چندیری کے قلعہ پر قبضہ کیا ۔
1780۔ ملک کے پہلے اخباربینگال گزٹ یاکلکتہ جنرل ایڈورٹائزر کی کلکتہ سے اشاعت شروع ہوئی ۔انگریزی زبان کے اس اخبار کے ایڈیٹر جیمس آگسٹس ہکی تھے۔ اخبار میں پہلے پہلے اشتہار کی اشاعت کے ساتھ ملک میں پیشہ وارانہ اشتہار کا بھی آغاز۔
1896۔ بھارت سیوا آشرم سنگھ کے بانی سوامی پرنب آنند مہاراج کا جنم ہوا۔
1916 ۔ پہلی عالمی جنگ میں جرمنی نے فرانس پر پہلی مرتبہ حملہ کیا۔
1939۔ رام کرشن مشن ثقافتی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔
1940 ۔ جاپان کے اوساکا میں تین ٹرینوں کی ٹکر میں 181 مسافر ہلاک ہوئے۔
1942۔ جرمنی اور اٹلی کے فوجیوں نے بن غازی پر قبضہ کیا ۔
1953۔ سنگیت ناٹک اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا۔
1966۔ امریکہ کے شمال مشرقی حصہ میں برفیلے طوفان سے 165 افراد مارے گئے۔
1979۔ ملک کی سب سے پہلی دو انجن والی جمبو مسافر ٹرین 147 تمل ناڈو ایکسپریس148 کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے مدراس کے لئے روانہ کیا گیا۔
1993۔ ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی ونود کامبلی کا ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو۔
1994۔ حکومت ہند نے ایئر کارپوریشن ایکٹ 1953 کو منسوخ کیا۔
2006 ۔ ہندوستان کے تیز گیند باز عرفان پٹھان ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے گیندباز بنے۔