پنجاب کے کئی اضلاع میں بند کا اعلان، پولیس کے اعلیٰ افسران کی صورتحال پر نظر

وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ ’’سری امرتسر صاحب کی ہیریٹیج اسٹریٹ پر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ توڑنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور اس کے لیے کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری کو پنجاب کے امرتسر کی ہیریٹیج اسٹریٹ پر بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا۔ جس کی وجہ سے ناراض دلت طبقہ کے لوگوں نے منگل (28 جنوری) کو پنجاب کے کئی اضلاع بشمول ہوشیار پور، جالندھر اور لدھیانہ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح ہو کہ پیر (27 جنوری) کو مختلف طبقوں کے لوگوں کی مشترکہ میٹنگ ہوئی تھی۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ کسی کو بھی بند کے دوران قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی بازار ایسوسی ایشن نے بھی پیر کی رات میٹنگ کر اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ منگل کو بازار بند رکھا جائے گا۔ ہوشیار پور کے ایس پی سربجیت سنگھ نے بند کے حوالے سے بتایا کہ ہوشیار پور پوری طرح سے بند ہے۔

واضح ہو کہ امرتسر میں بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو توڑے جانے کے بعد سے ہی دلت سماج کے اندر کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ واقعہ کے بعد سے ہی عام آدمی پارٹی بی جے پی اور کانگریس کے نشانے پر آ گئی ہے۔ ایک طرف جہاں بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنویز اروند کیجریوال کو پنجاب حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کو احتجاج کیا تو دوسری جانب کانگریس نے پنجاب حکومت سے اس واقعہ کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اس واقعہ کے حوالے سے 27 جنوری کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’سری امرتسر صاحب کی ہیریٹیج اسٹریٹ پر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی توڑنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور اس واقعہ کے لیے کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ واقعہ کو انجام دینے والا خواہ کوئی بھی ہو اسے سخت سے سخت سزا ملے گی۔ پنجاب کے بھائی چارے اور اتحاد کو توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے دی جائے گی۔ انتظامیہ کو اس کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔‘‘ 


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *