حیدرآباد کے زو پارک – آرام گھر فلائی اوور پر ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا یہ حادثہ پیر کی رات ایک بجے پیش آیا ، جس میں تین نابالغ جاں بحق ہو گئے۔ ان تینوں دوستوں کی عمر 16 سال کے اندر بتائی گئی
یہ حادثہ بہادر پورہ-آرام گھر فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار بائیک بے قابو ہو کر برقی پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں بہادر پورہ کے معین پورہ کے رہنے والے تین نوجوانوں میں دو محمد احمد اور معاذ قادری کی موقع پر ہی موت ہوگئی
جبکہ تیسرا نوجوان سید عمران ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران فوت ہوگیا۔ ان کی نعشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری اور ایک ہی بائیک پر تین نوجوانوں کے سوار ہونے کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔
یہ افسوسناک حادثہ شب معراج کی رات پیش آیا، جو کہ ایک مقدس رات ہے، جس میں مسلمان عقیدت و احترام کے ساتھ عبادات میں مشغول ہوتے ہیں۔ شب معراج وہ رات ہے جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کی سیر کرائی اور امت کے لیے نماز کا عظیم تحفہ عطا کیا۔ یہ رات عبادات، دعا اور مغفرت طلب کرنے کی رات ہے،
لیکن افسوس کہ کچھ نوجوان غیر ضروری تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھے۔ اس موقع پر علماء کرام ہمیشہ نصیحت کرتے ہیں کہ نوجوان اپنی زندگی کی قدر کریں، فضول حرکتوں سے بچیں اور اس مبارک رات کو نیک کاموں میں گزاریں۔
اس حادثے سے نوجوانوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے کہ وہ سڑکوں پر محتاط رہیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ زندگی بہت قیمتی ہے اور اسے لاپرواہی سے ضائع نہیں کرنا چاہیے
۔ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ذمہ داری اور احتیاط کی تلقین کریں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ شب معراج جیسی مبارک راتوں کا احترام اسی میں ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سنواریں،