ڈوڈہ کے بھلسیہ میں آتشزدگی، چار منزلہ مکان خاکستر

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں دوران شب آتشزدگی کی ایک واردات میں چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا۔

ذرائع نے بتایا کے ڈوڈہ کے سمائی بھلیسہ علاقے میں رات دیر گئے محمد یونس نامی ایک شخص کے چار منزلہ مکان سے آگ نمودار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد مقامی لوگ، پولیس اور فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ کو بجھانے کی کوششوں میں جٹ گئے لیکن مکان کو شدید نقصان پہنچانے سے نہیں بچا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کشادہ راستی نہ ہونے کی وجہ فائر ٹنڈرس کو جائے واردات تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا ہے کہ آگ سے لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حکام آگ لگنے کی وجہ معلوم کر رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *