عادل آباد، محلہ چلکوری نگر میں ہندی اسکول اور دینی مدرسہ فلاح دارین کے اشتراک سے جشن یوم جمہوریہ کا شاندار انعقاد

عادل آباد۔ 26/جنوری (اردو لیکس)

عادل آباد ضلع بھر میں 76 ویں یوم جمہوریہ کا شاندار اور کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف دینی مدارس نے بھی بھرپور شرکت کی۔ عادل آباد کے محلہ چلکوری لکشمی نگر میں واقع مدرسہ فلاح دارین اور ہندی اسکول کے طلباء و اساتذہ نے اہلیان محلہ کی معاونت سے جشن یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔

 

اس موقع پر مسجد رحمانیہ کے امام و خطیب حضرت مولانا شیخ اظہر صاحب اشاعتی نے پرچم کشائی کی۔ پرچم کشائی کے بعد مدرسہ فلاح دارین کے طلباء نے ثقافتی انداز میں ترنگے کو زیب تن کیا اور قومی ترانہ پیش کیا، جس سے تقریب کا منظر اور بھی دلکش ہو گیا۔

 

مولانا اظہر اشاعتی نے اپنے خطاب میں ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد کیا اور ملک میں محبت، بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام شہریوں کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ رہنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

اس تقریب میں مولانا شیخ فہیم اشاعتی، شیخ محسن، رقیب احمد یافعی، جناب قاسم صاحب، ڈاکٹر سیع الدین، شیخ سلیم، عبدالرحیم، نعمت اللہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

 

یوم جمہوریہ کی اس تقریب نے علاقے میں قومی یکجہتی، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا اور آزاد ہندوستان کی عظمت کو اجاگر کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *