مسلم جنرل ہاسپٹل ٹولی چوکی پر 10 روزہ مفت طبی معائنہ کیمپ رکھا گیا ہے۔ جس کا 27 جنوری 2025 سے آغاز ہوگا اور 5 فروری 2025 تک جاری رہیگا۔ جہاں ماہر جنرل فزیشن، ماہر اطفال (پیڈیاٹریشن)، ماہر تنفس (پلمونولوجسٹ) مریضوں کا بالکل مفت معائنہ کریں گے۔ ڈاکٹر شیخ عارف اللہ جنرل فزیشن صبح 10 بجے تا شام 5بجے، ڈاکٹر بشری ماہر اطفال (پیڈیاٹریشن) شام 6 بجے تا رات 9 بجے اور ڈاکٹر عمر بلال صدیقی ماہر تنفس (پلمونولوجسٹ) رات 7 بجے تا 9بجے دستیاب رہیں گے۔ کیمپ کے دوران تمام لیاب ٹسٹس پر 20فیصد کی رعایت رہیگی۔سید تنویر الحق نائب صدر مسلم جنرل ہاسپٹل ٹولی چوکی نے عوام الناس سے استفادہ کی خواہش کی ہے اور کہا کہ یہ کیمپ کمیونٹی کو صحت کی آگاہی فراہم کرنے اور معیاری طبی خدمات کو ہر شخص کے لئے قابل رسائی بنانے کے لئے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ موصوف نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ہر فرد کو اپنی صحت کے لئے مثبت قدم اٹھانے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ کیمپ کمیونٹی کی خدمت کے لئے ہمارے عزم کا مظہر ہے۔مزید تفصیلات کے لئے مسلم جنرل ہاسپٹل، گیٹ نمبر01, جانکی نگر کالونی،ٹولی چوکی حیدرآباد پرربط کریں۔یا موبائل نمبر9030472480 پر کال کریں۔