عادل آباد، مدرسہ شاکرہ للبنات میں جشن یوم جمہوریہ کا شاندار انعقاد

عادل آباد۔ 26/جنوری (اردو لیکس)

مفتی محمد یاسین قاسمی ملانوی امام و خطیب مسجد عائشہ کولی پورہ کی اطلاع کے مطابق عادل آباد کے محلہ کے آر کے کالونی میں واقع طالبات کا دینی ادارہ مدرسہ شاکرہ للبنات میں یوم جمہوریہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 

یہ تقریب نہ صرف ملک کی آزادی کے دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کی تعلیم کے اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ مدرسہ شاکرہ للبنات میں تعلیم و تربیت کے ذریعے خواتین کو بہترین معاشرتی شعور اور اسلامی تعلیمات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بلند حوصلہ کے ساتھ اپنے معاشرتی فرائض انجام دے سکیں۔

 

یوم جمہوریہ کے دن، 26 جنوری 2025ء بروز اتوار صبح 8 بجے، مدرسہ شاکرہ للبنات کے معلمات و متعلمات نے بہترین اسلوب کے ساتھ قومی ترانہ پیش کیا اور ملک میں یکجہتی، محبت و بھائی چارے کا پیغام دیا۔ اس موقع پر ادارے نے ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس ادارے کی طرف خصوصی توجہ دیں اور دعائیں کریں تاکہ اللہ تعالیٰ اسے مزید ترقی دے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *