انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے انتخابی مواد جیسے جھنڈے اور دیگر تشہیری سامان مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں لیکن انتخابی کمیشن یا متعلقہ حکام نے انہیں ہٹانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ دیویندر یادو نے انتخابی عملے کی غیرجانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کانگریس اس رویے کے خلاف اپنی شکایات درج کروا رہی ہے اور ذمہ دار افسران پر کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
دریں اثنا، کانگریس پارٹی کی جانب سے سوشانت مشرا پر حملہ کو لے کر جارحانہ رخ اختیار کیا جا رہا ہے اور پارٹی سخت احتجاج کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس پارٹی نے یوپی کے سابق پارٹی صدر اجے کمار للو کی قیادت میں احتجاجی مارچ بھی نکالا اور ذمہ دار افسران پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔