حیدر آباد 26 جنوری (راست) جامعۃ المؤمنات مغلپور و حیدر آباد میں نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اولیسی رکن پارلیمنٹ حیدر آباد وصدر کل ہند مجلس اتحاد مسلمین نے جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی۔ انہوں نے دختران ملت کی دینی و اسلامی یونیورسٹی جامعہ المؤمنات کے طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔ ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعہ المؤمنات نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد نے شکریہ ادا کیا ۔ طالبات جامعۃ المؤمنات قومی ترانہ پیش کئے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر حافظ محمد مظفر حسین خاں بندہ نوازی محترمہ نسرین سلطانہ کونسلر مغلپورہ مولانا محمد منیر محمد احمد پاشاہ ،ڈاکٹر مفتی عبد الواسع احمد صوفی ، ڈاکٹر مفتیه حافظ رضوانه زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعة المؤمنات ، ڈاکٹر تہمینہ تحسین حافظ محمدی از مرین رومانہ، ڈاکٹر مفتیہ ثوبیہ مؤمناتی ، مفتیه حافظه رمیصاء افشین، امرین صدیقہ، مفتیہ تو حید رومانه، صباء، رضیہ سلطانہ، قاضی شمس الدین فاروقی مفتی عبد الرحیم ، ڈاکٹر مفتی شیخ عابد ، حافظ محمد مصعب پاشاه دانش مولانا محمد منیر، مولانا سید خضر پاشاہ قادری نے شرکت کئے ۔ اس موقع پر بدست نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمت حیدر آباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین جامعۃ المومنات کے دو 6 سالہ کمسن طلبہ تکمیل حفظ القرآن کئے ہیں حافظ سید زید تین ، حافظ محمد اریب کی گلپوشی کی گئی۔