عادل آباد کے محلہ، کے آر کے کالونی میں کانگریس پارٹی اقلیتی قائد خضر پاشاہ کے ہاتھوں جشن یوم جمہوریہ کا شاندار انعقاد

عادل آباد۔ 26/جنوری (اردو لیکس)

عادل آباد کے محلہ، کے آر کے کالونی، وارڈ نمبر 8 میں عفان احمد کی قیادت میں یوم جمہوریہ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کانگریس پارٹی کے ابھرتے ہوئے نوجوان اقلیتی قائد خضر پاشاہ نے شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔

 

پرچم کشائی کے بعد، شرکاء نے ترنگے کو سلامی پیش کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر عفان احمد کے علاوہ سید شوکت علی، شیخ سلیم، نصرت خان، یوسف، لڈو، ارشاد، عمر، عتیق، فہیم، توصیف اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

 

اپنے خطاب میں خضر پاشاہ نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد کیا اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں اپنے وطن کی آزادی کے لیے کی گئی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں اس کے تحفظ اور استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

 

اس تقریب نے علاقے میں قومی یکجہتی اور محبت کا پیغام دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *