سابق وزیر اعلیٰ اسٹالن نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے کو دی مبارکباد

اسٹالن نے لکھا کہ نومقررہ وزیر اعلیٰ وجے فوری طور پر یہ کہنا شروع نہ کریں کہ ریاستی حکومت کے پاس فنڈز ہے مگر ضرورت ہے تو اسے عوام تک پہنچانے کی غیر متزلزل خواہش اور حکومت کرنے کی صلاحیت کا پاس ہونا۔ گزشتہ 5 سالوں میں کووڈ-19 اور سیلاب جیسے کئی مسائل اور مرکز کی این ڈی اے حکومت کی نظر اندازی کے باوجود، ہم نے عوام کے لیے متعدد فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر میں انہوں نے اس الزام کا ذکر کیا کہ ’’پچھلی حکومت نے  10 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض چھوڑا اور سرکاری خزانے کو خالی کر دیا”… جبکہ تمل ناڈو کے قرض کی سطح مقررہ حد کے اندر ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *