یوم جمہوریہ کے حوالے سے راجستھانی کمیونٹی کے زیر اہتمام رنگارنگ کلچرل پروگرام

ریاض ۔ کے این واصف

“راجستھان کمیونٹی ریاض ٹیم” نے 76 ویں یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر ایک شاندار جشن کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں فرسٹ سکریٹری سفارت خانہ ہند دینیش سیتھیا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ سفارت کار معین اختر اور پروین کمار نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی۔

 

دنیش سیتھیا نے اس موقع کہا کہ یہاں برسرے کار ہندوستانی ہند سعودی کے درمیان ایک پل کا کام کرتے ہیں۔ ہندوستانی باشندے یہاں ایمبیسی کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے جو کمیونٹی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل صد ستائش ہے۔ انھوں اعتراف کیا ان کی 33 سالہ سروس میں کسی ملک میں انھوں نے اتنے فعال، مخلص اور پرجوش این آر آئیز نہیں دیکھے۔ سیتھیا نے یہ بھی کہا کہ ایمبیسی اپنی روایات اور کلچر کی خفاظت کے لئے جو پروگرامز کا اہتمام کرتی ہے

 

اس کی کامیابی میں کمیونٹی کا بڑا حصہ ہے۔ دنیش سیتھیا نے راجستھان اسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خاں سوتی اور اس پروگرام کے اسپانسر ڈاکٹر ایدریس احمد اور دیگر کے ہمراہ کیک کاٹ کر اس میوزیکل نائٹ کا افتتاح کیا۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے زیر اہتمام منعقد “پرواسی پریچئے 2024” پروگرام مین فعال کردار ادا کرنے والے راجستھانی کمیونٹی کے اراکین کو دنیش سیتھیا کے ہاتھوں ستائشی صداقت نامے پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ راجستھان کمیونٹی ویلفیر اسوسی یشن کی جانب سے حالیہ عرصہ میں “پرواسی بھارتیہ سمان” سے نوازے گئے۔

 

ڈاکٹر سید انور خورشید کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ اسوسی ایشن کی جانب سے ریاض کی چند دیگر شخصیات کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ اس رنگارنگ میوزیکل نائٹ میں ریاض کے جن معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں ریاض کے محمد رفیع کہلانے والے رحیم کے علاوہ مس رنجنی، نشا، دیویکا اور نوفل وغیرہ شامل تھے۔ راجستھان کمیونٹی کے معروف ائینکر نثار احمد نے ہندی، انگریزی اور راجستھانی زبان مین دلچسپ نظامت کی۔

 

الماس رسٹورنٹ کے بینکٹ ھال میں منعقد اس پروگرام مین مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس محفل کو الشفا کلینک اور الامل میڈیکل کلینک نے اسپانسر کیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *