شاردا سنہا کو پدم وبھوشن اورسشیل کمار مودی کو پدم بھوشن سے نوازا گیا

ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک پدم ایوارڈز کے ناموں کا اعلان 25 جنوری 2025 کو کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

مرکزی حکومت نے 25 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم ایوارڈ 2025 کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ لوک گلوکارہ شاردا سنہا سمیت 7 شخصیات کو پدم وبھوشن سے نوازا جائے گا، بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی سمیت 13 شخصیات کو پدم بھوشن اور مشہور گلوکار اریجیت سنگھ سمیت 113 شخصیات کو پدم شری سے نوازا جائے گا۔ اس طرح کل 139 شخصیات کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک پدم ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

یہ اعزاز پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری جیسے 3 زمروں میں دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز ان لوگوں کو دیئے جاتے ہیں جنہوں نے فن، سماجی کام، عوامی امور، کاروبار، سائنس، انجینئرنگ، صنعت، طب، ادب، تعلیم، کھیل اور سیول سروس جیسے مختلف شعبوں میں شاندار کام کیا ہو۔

پدم وبھوشن جن شخصیات کو ملے ہیں ان میں مسٹر ڈی ناگیشورا ریڈی، میڈیسن، تلنگانہ،جسٹس (ریٹائرڈ) جگدیش سنگھ کھیہر، پبلک سروس، چنڈی گڑھ،محترمہ کمودینی رجنی کانت لکھیا، آرٹس، گجرات،مسٹر لکشمی نارائن سبرامنیم، آرٹس، کرناٹک،مسٹر ایم ٹی واسودیون نائر (بعد از بعد) ادب اور تعلیم، کیرالہ،مسٹر اوسامو سوزوکی (بعد از مرگ) وزیر تجارت و صنعت، جاپان،محترمہ شاردا سنہا (بعد از مرگ) آرٹس، بہار شامل ہیں ۔

پدم بھوشن سےجن شخصیات کو نوازا گیا ہے ان میں مسٹر اے سوریہ پرکاش، لٹریچر ایجوکیشن جرنلزم، کرناٹک،مسٹر اننت ناگ، آرٹ، کرناٹک،مسٹر وویک دیب رائے ( بعد از مرگ) – ادب اور تعلیم، این سی ٹی دہلی،مسٹر جتن گوسوامی آرٹ، آسام،مسٹر جوس چاکو پیریا پورم، میڈیسن، کیرالہ،مسٹر کیلاش ناتھ ڈکشت، آثار قدیمہ، این سی ٹی دہلی،مسٹر منوہر جوشی، (بعد از مرگ) پبلک سروس، مہاراشٹر،مسٹر نلّی کپسوامی چیٹی، کامرس اینڈ انڈسٹری، تمل ناڈو،مسٹر ننداموری بال کرشنا، آرٹ، آندھرا پردیش،مسٹر پی آر سریجیش، کھیل، کیرالہ،مسٹر پنکج پٹیل، صنعت و تجارت، گجرات،مسٹر پنکج اُداس (بعد از مرگ) آرٹ، مہاراشٹر، مسٹر رام بہادر رائے، لٹریچر ایجوکیشن جرنلزم، اتر پردیش،سادھوی رتمبھرا، سماجی کام، اتر پردیش، مسٹر ایس اجیت کمار، آرٹ، تمل ناڈو، مسٹر شیکھر کپور، آرٹ، مہاراشٹر،مسٹر سشیل کمار مودی (بعد از مرگ) پبلک سروس، بہار،محترمہ شوبھنا چندر کمار، آرٹ، تمل ناڈو،مسٹر ونود دھام، سائنس اور انجینئرنگ، امریکہ شامل ہیں۔

جن شخصیات کو پدم شری سے نوازا گیا ہے ان میں محترمہ اروندھتی بھٹاچاریہ، صنعت و تجارت، مہاراشٹر، مسٹر ارونودے شاہ، ادب اور تعلیم، تریپورہ،41- محترمہ بیگم بتول، آرٹ، راجستھان،مسٹر فاروق احمد میر – آرٹ ، جموں و کشمیر،مسٹر آر اشون، کھیل، تمل ناڈو،محترمہ شیخا شیخا علی الجابر الصباح، میڈیسن، کویت،مسٹر شین کاف نظام (شیو کشن بسا)، ادب اور تعلیم، راجستھان ، مشہور گلوکار اریجیت سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *