تہور رانا کی ہندوستان حوالگی کی راہ ہموار

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے دہشت گردی کے ملزم تہور رانا کی درخواست ِ نظرثانی مسترد کردی ہے۔ اس طرح 2008 کے ممبئی حملوں کے سلسلہ میں جس میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے‘ اس کی ہندوستان حوالگی کی راہ ہموار ہوگئی۔

سپریم کورٹ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف لینے کے ایک دن بعد کہا کہ درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ قبل ازیں تہور رانا کئی وفاقی عدالتوں بشمول یو ایس کورٹ آف اپیلس فار دی نارتھ سرکٹ (سانفرانسسکو) میں قانونی لڑائیاں ہار چکا ہے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری تہور رانا نے 13 نومبر کو امریکی سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی کہ تحت کی عدالت کی رولنگ پر نظرثانی کی جائے۔ وہ فی الحال لاس اینجلس کے میٹروپولیٹن ڈٹینشن سنٹر میں قید ہے۔ وہ پاکستانی امریکی دہشت گرد ڈیوڈ کولمین ہیڈلی سے جڑا رہا ہے۔ ہیڈلی 26/11 کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے اصل سازشیوں میں ایک ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *