[]
حیدرآباد : ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود‘ رنگاریڈی کے نوین کمار ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ریاست تلنگانہ کی جانب سے بیرون ممالک میں سال 2023 میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق اقلیتی طلباء وطالبات کو چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کے تحت 20 لاکھ کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے طلباء وطالبات جو یکم جنوری 2023 تا 31 جولائی 2023 کے دوران منتخب ممالک کی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرچکے ہوں وہ آن لائن اپنی درخواستیں www.telanganaepass.cgg.gov.in پر داخل کرسکتے ہیں۔
اہل طلباء وطالبات 22 اگست تا 21 ستمبر 2023 تک اپنی درخواستیں آن لائن داخل کرسکتے ہے۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے۔