تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر و بی آرایس پارٹی کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کی پانچویں بہن سی سکلماں چل بسیں۔انہوں نے جمعہ کی رات آخری سانس لی۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے اور صحت کے مسائل کا شکار تھیں اور حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں زیر علاج تھیں
ان کے شوہر ہنمنت راؤ چند سال پہلے چل بسے تھے۔ان کی موت کی اطلاع پر چندرشیکھرراو نے ان کے مکان پہنچ کر ان کاآخری دیدارکیا، ان کو بھرپورخراج پیش کیااوران کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔
سابق وزیر تارک راما راو ؛ ہریش راو اور رکن کونسل کویتا اور بی آر ایس کے کئی قائدین بھی آخری رسومات میں موجود تھے