حیدرآباد: تلنگانہ میں انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے ضلع پیڈاپلی کے راماگنڈم میں تعینات سب ٹریژری آفیسر ایکولا مہیشور اور دفتر میں ان کے ماتحت ملازم ریڈدوینا پون کو 10 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ایک ریلیز میں، اے سی بی نے کہا کہ جمعرات کے روز افسران نے شکایت کنندہ سے اپنی پنشن منظور کرنے کے لیے 10,000 روپے کی رشوت طلب کی اور قبول کی۔
شکایت کنندہ نے معاملے کی اطلاع اے سی بی کو دی جس کے بعد جال بچھایا گیا اور دونوں ملزمین رشوت کی رقم لیتے ہوئے پکڑے گئے۔ رشوت کی کل رقم میں سے 9000 روپے سب ٹریژری آفیسر اور 1000 روپے آفس کے ماتحت کے لیے تھے۔
اے سی بی کی جانچ میں یہ پایا گیا کہ دونوں افسران نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور اپنے فرائض کو غلط اور بے ایمانی سے انجام دیا۔
دونوں کو گرفتار کرکے کریم نگر کے ایس پی ای اور اے سی بی کیسز کے اسپیشل جج کے سامنے پیش کیا گیا۔