ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز افراد کی فوج میں ملازمت پر پابندی لگادی

واشنگٹن: امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز افراد کی فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگادی۔

صدر ٹرمپ نے جن حکمناموں پر دستخط کیے ہیں ان میں اس حکمنامے کی منسوخی بھی شامل ہے جو 2021ء میں جوبائیڈن نے جاری کیا تھا۔

اُس حکمنامے میں قابلیت کے اہل تمام امریکیوں کو وردی میں ملک کی خدمت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں بھی ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت اختیار کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کاحصہ ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *