حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے ادونی کی جننگ فیکٹری میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔
شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس میں کروڑہا روپے مالیت کی کپاس اور بیج جل کر خاکسترہو گئے۔
فائر بریگیڈ کے عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اس واقعہ میں کپاس لانے والے کسانوں کی بولیرو گاڑیاں بھی جل گئیں۔
فیکٹری کے مالک پرشانت نے بتایا کہ اس واقعہ میں 12 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔