مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ شاباک کے سربراہ رونین بار بھی آنے والے دنوں میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز صہیونی میڈیا نے آرمی چیف ہرزی ہالیوی کے غزہ جنگ میں شکست کی وجہ سے آنے والے دنوں میں مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کا ‘طوفان الاقصیٰ آپریشن’ صیہونی حکومت کی سکیورٹی، عسکری اور انٹیلی جنس کے لئے ایک سنگین شکست تصور کیا جاتا ہے، تاہم اب جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے میں اسرائیل کو پھر سے رسواکن شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
حالیہ دنوں میں صہیونی حکام غزہ جنگ میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے عہدوں سے مستعفی ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہے۔