شادی میں تاخیر ایک مشترکہ مسئلہ۔ چاہے وہ ہمارے ملک ہوں یا سعودی عرب

ریاض ۔ کے این واصف

لڑکیوں کی شادی میں تاخیر ہونا یہ صرف ہمارے ملکوں کا مسئلہ نہیں ہے۔ تیل سے مالا مال ملکوں میں بھی شادی ایک مسئلہ ہے۔ اب یہ اور بات ہے کہ الگ الگ خطہ یا ملک مین شادی کا نہ ہوپانا یا تا خیر ہونے کی وجوہات الگ الگ ہیں۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں غیرشادی شدہ خواتین کا تناسب 41.2 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ طلاق کے رجحان میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

 

الاخباریہ چینل نے سعودی خواتین کے حوالے سے سروے کیا جس میں شادی شدہ اور غیرشادی شدہ کا تناسب معلوم کرنا تھا۔سروے کے مطابق سال 2023 میں مملکت کے تمام ریجنز میں 15 سے 49 سال کی خواتین کو شامل کیا گیا۔سروے رپورٹ کے مطابق 41.2 فیصد لڑکیاں غیرشادی شدہ ہیں جبکہ شادی شدہ خواتین کا تناسب 53 فیصد کے قریب ہے۔
سروے میں مزید بتایا گیا کہ مملکت میں طلاق کے رجحان میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
طلاق یافتہ خواتین 4.8 فیصد ہیں جبکہ بیوہ خواتین بہت کم ہیں جن کا تناسب 0.9 فیصد ہے۔

 

یہان ایک قابل غور بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں طلاق کا تناسب گھٹ رہاہے برخلاف اس کےہندوستان خصوصاُ مسلم طبقہ میں طلاق کا تناسب بڑھ رہاہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *