مہاراشٹرا : آگ لگنے کی افواہ۔ ترین روک کر پٹریاں عبور کرنے والوں کو دوسری ٹرین نے دی ٹکر۔ 8 ہلاک درجنوں زخمی

ممبئی ۔ مہاراشٹرا کے جللگاؤں ضلع میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پشپک ایکسپریس ریل میں آگ لگنے کی افواہیں پھیل گئیں جس کے باعث خوفزدہ مسافروں نے ٹرین کی چین کھینچ کر ریل کو روک دیا اور پٹریوں پر اتر آئے۔ اسی دوران پچھورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریاں عبور کرنے والے مسافروں کو کرناٹک ایکسپریس نے ٹکر دے دی۔ اس حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

اس کے علاوہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے قریبی ہاسپٹلس منتقل کیا جا رہا ہے۔ مقام حادثہ  پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *