حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اندراماں مکانات، راشن کارڈس، رعیتو بھروسہ اسکیمات کے نفاذ کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئے، جنہیں ریاستی حکومت اس ماہ کی 26 تاریخ سے شروع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج سے دیہاتوں میں منعقد ہونے والی گرام سبھاوں اوروارڈسبھاوں میں استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے مشورہ کہ جو افراداہل ہیں لیکن اسکیمات کے لیے منتخب نہیں ہوئے ہیں وہ گرام سبھا میں درخواستیں داخل کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسکیموں کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے بیانات پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے گذشتہ دس سالوں میں ایک بھی راشن کارڈ جاری نہ کرنے پر پچھلی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسی ماہ مزید 4 اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ حوصلہ شکنی نہ کریں کیونکہ اسکیمات ہر اس شخص پر لاگو ہوتی ہیں جو اہل ہے۔