ریاض: سعودی عرب میں مالیاتی فراڈ اور ہر قسم کے جرائم سے نمٹنے کے لیے پبلک سیکیورٹی کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر ریاض ریجن پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ نے بنگلہ دیشی شہریت کے 6 افراد اور 3 شہریوں کو مجرمانہ واقعات کے ارتکاب کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ان کے جرائم میں جعلی لنکس بنانا شامل تھا۔
ملزموں نے سرکاری ایجنسی اور سرکاری خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سعودی عرب سے باہر ایک گینگ تشکیل دیا تھا۔
ان افراد نے اپنے متاثرین کو لالچ دے کر مملکت کے مختلف علاقوں میں 33 وارداتیں کی تھیں اور تقریباً 393,900 ریال اڑا لیے تھے۔
ملزموں کے قبضے سے جرائم کے تمام اوزار ضبط کر لیے گئے اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔