فلسطینی قوم نے صہیونی عزائم خاک میں ملا دئیے۔ حزب اللہ

نئی دہلی ۔ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے فلسطینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مزاحمت کے تسلسل کا مظہر ہے۔ اس معاہدے سے ظاہر ہو رہا ہے کہ قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔

 

نعیم قاسم کا یہ پہلا بیان ہے جو اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدےکے بعد ہفتہ کے روز سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا ‘یہ معاہدہ مئی 2024 میں تجویز کیے گئے معاہدے کی ناقابل تبدیل صورت ہے۔ جسے اسرائیل نے قبول کیا ہے۔ جس کا صاف مطلب ہے کہ اسرائیل وہ کچھ حاصل نہیں کر سکا جو وہ چاہتا تھا۔’انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت نے قابض صہیونی دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔

 

صہیونی دشمن غزہ میں قتل وغارت گری کے سوا اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکا ہے۔ غز ہ کی پٹی کو تاریخ میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔واضح رہے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک معاہدہ پچھلے سال 27 نومبر کو ہوا تھا۔ جس کے لیے امریکہ و فرانس نے ثالثی کی تھی۔ اس معاہدے کے مطابق اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان سے 60 دنوں میں نکل جانا ہے۔ جبکہ حزب اللہ کو اپنے جنگجوؤں اور اسلحے کو جنوب سے پیچھے ہٹانا ہے۔

 

نعیم قاسم نے اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں کہا ‘ ہمارے صبر کا امتحان مت لیجیے۔ میں لبنانی ریاست سے بھی کہوں گا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کہ اسرائیل اب تک ایک سو سے زائد خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔’

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *