تلنگانہ: نومولود کی سانس اچانک رک گئی تھی۔ سی پی آر کے ذریعہ جان بچائی گئی

نوزائیدہ کی جان بچانے کی کامیاب کوشش

پحیدرآباد ۔یدائش کے بعد نوزائیدہ کو سانس کی دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس کی زندگی خطرے میں تھی لیکن ایمبولنس کے اسٹاف نے جرات مندی اور مہارت سے اس کی جان بچائی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میدک کے سرکاری ہاسپٹل میں پیدا ہونے والے نوزائیدہ کو سانس لینے میں شدید مشکل پیش آئی۔

 

اس کے بعد اسے شہر حیدرآباد کے معروف بچوں کے  نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کا دل اچانک رک گیا۔ ایسی حالت میں ایمبولنس کے تربیت یافتہ اسٹاف نوین اور راجو نے فوری طور پر سی پی آر (کاردیسی پلمونری ریسسیٹیشن) شروع کیا۔

 

ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری اقدام کی بدولت نوزائیدہ کی دل کی دھڑکن دوبارہ بحال ہو گئی جس سے اس کی زندگی بچ گئی۔

 

 

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *