فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی

[]

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چاند پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے لئے ایک “خوبصورت لمحہ” قرار دیا ہے۔

چودھری نے ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر لکھاکہ “چندریان-3 کا چاند پر اترنا اسرو کے لیے ایک بڑا لمحہ ہے، میں اسرو کے چیئرمین سومناتھ کو کئی نوجوان سائنسدانوں کے ساتھ اس لمحے کا جشن مناتے ہوئے دیکھ سکتا ہوں۔

خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والی نوجوان نسل ہی دنیا کو بدل سکتی ہے۔ نیک خواہشات.”

واضح رہے کہ ہندوستان پہلا ملک ہے جس نے چندریان کو چاند کے جنوبی قطب پر بھیجا۔ امریکہ، چین اور سوویت روس نے چین کو خلائی جہاز بھیجے ہیں لیکن کوئی بھی قطب جنوبی تک نہیں پہنچا۔

چودھری نے پہلے لکھا تھاکہ “سب کی نظریں شام 6:20 پر چندریان 3 کے چاند پر اترنے پر ہے، ہندوستانی سائنس برادری اور خلائی سائنسدانوں کے لیے بہت اچھا دن، ہندوستان کے لوگوں کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد۔”
یواین آئی۔ ظ ا



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *