حیدرآباد میں ڈاکووں کی گینگ اور پولیس کے درمیان فائرنگ، ایک گرفتار

حیدرآباد کے افضل گنج علاقے میں ڈاکووں کی گینگ اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔

 

پولیس کے مطابق، کرناٹک کے بیدر ضلع سے تعلق رکھنے والی ڈاکووں کی ایک گینگ کو پکڑنے کے لیے بیدر پولیس حیدرآباد پہنچی تھی۔ تاہم، جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو گینگ کے افراد نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔

 

اس دوران ملزمین ایک ٹراویلس آفس میں گھس گئے اور وہاں موجود مینیجر پر بھی فائرنگ کر دی۔ پولیس کی فوری کارروائی کے نتیجے میں گینگ کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا گیا،

 

جبکہ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایسٹ زون ڈی سی پی موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ہی باقی ملزمین کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ اج صبح کرناٹک کے بیدر شہر میں اسی گینگ کے دو افراد نے اے ٹی ایم سنٹر میں رقم بھرنے کے لئے آنے والے دو افراد پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاری رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے اس فائرنگ میں دو بینک ملازمین کی موت ہوگئی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *