بالی ووڈ اداکار سیف علی خان خطرہ سے باہر، لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج

ممبئی: ایک نامعلوم حملہ آور آدھی رات کو بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا اور ان پر چاقو سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ان کی دو سرجری ہوئیں۔ اسپتال کے بیان کے مطابق وہ فی الحال خطرہ سے باہر ہیں۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔

 اطلاعات کے مطابق سیف پر حملہ کرنے والا شخص عملہ کے ایک رکن کو جانتا تھا اور اس کی مدد سے گھر میں داخل ہوا۔ پولیس نے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چیک کی لیکن کوئی بھی اندر داخل ہوتا نظر نہیں آیا۔ ایسے میں پولیس کو شبہ ہے کہ اگر باہر سے کوئی داخل نہیں ہوا تو حملہ آور پہلے سے اندر موجود ہو سکتا ہے۔

سیف علی خان پر حملہ کی خبر سامنے آنے کے بعد اُن کے چاہنے والے کافی پریشان ہیں۔ عام لوگوں سے لے کر مشہور شخصیات تک سبھی ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔  سیف علی خان پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ حملہ آور سے ملازمہ کو بچا رہے تھے۔ اس وقت سیف علی خان ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج عثمانی کے مطابق سیف علی خان کے جسم پر 6 زخم ہیں جن میں سے 2 گہرے زخم ہیں۔ ایک زخم ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب اور ایک گردن کے قریب ہے۔ ان کی سرجری مکمل ہو چکی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ سیف علی خان کے دو گہرے زخموں کی پلاسٹک سرجری کی گئی ہے۔

Hamas  Israel

قطر، مصر اور امریکہ کی شدید کوششوں کے بعد حماس اور اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدہ پر اتفاق کرلیا ہے۔ قطر کے وزیر اعظم نے یہ اعلان کیا۔ قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے بتایا کہ غزہ میں دونوں فریقوں نے یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے اور دیرپا امن کی بحالی کا معاہدہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ پر عمل اتوار 19 جنوری سے شروع ہو جائے گا۔ معاہدہ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے تحریک حماس پہلے مرحلہ میں 33 قیدیوں کو رہا کرے گی۔ معاہدہ کے پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلہ کی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *