حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیرضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دو افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے رائے گری میں حیدرآباد بھوپال پٹنم قومی شاہراہ پراُس وقت پیش آیا جب ایک کار نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔
کار میں سوارافراد محبوب آباد ضلع کے وینکٹ رام تانڈا سے کار میں حیدرآباد جارہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق کار میں سات افراد سوار تھے۔
کار چلا نے والے بھوکیا سنتوش شدید زخمی ہو گئے، جب کہ ان کی بیوی25سالہ انوشا اور بیٹی 5سالہ چترا جو اگلی سیٹ پر بیٹھی تھیں، موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
لاشوں کو بھونگیر ڈسٹرکٹ سنٹرل اسپتال منتقل کیاگیا۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھے چار افراد کو معمولی زخمی ہوئے۔ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے سکندرآباد کے گاندھی اسپتال سے رجوع کیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔