جالندھر میں پولیس اور لارنس بشنوئی گینگ کے درمیان تصادم، دو گرفتار، ایک فرار

جالندھر کے وڈالا چوک پر پولیس اور لارنس بشنوئی گینگ کے درمیان تصادم میں دونوں طرف سے 15 راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔ دو گولیاں ایک بدمعاش کی ٹانگ میں لگیں۔ گرفتار شدگان کے خلاف پہلے ہی سنگین معاملے درج ہیں

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

پنجاب کے جالندھر میں بدھ کی صبح وڈالا چوک پر سی آئی اے اسٹاف اور لارنس بشنوئی گینگ کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ کار پر سوار گولڈی براڑ کے بدمعاش پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگے تو پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ پولیس کو پیچھے لگے دیکھ کر بدمعاش تابڑتوڑ فائرنگ کرنے لگے۔ اس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھی کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں طرف سے تقریباً 15 راؤنڈ گولیاں چلیں۔ دو گولیاں ایک بدمعاش کے ٹانگ پر لگی۔ پولیس نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کی پہچان بلراج رہائش کپور تھلہ، پون رہائش جنڈوسگھا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے پاس سے 4 غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی آئی اے ٹیم کو بدمعاشوں کی موجودگی کی پختہ اطلاع ملی تھی۔ موگا سے جالندھر کی طرف سے آ رہے بدمعاشوں کو ایک آئی-20 کار میں دیکھا گیا۔ پولیس نے 4 کلومیٹر تک ان کا پیچھا کیا۔ وڈالا چوک پر بدمعاشوں نے چھپ کر تابڑ توڑ فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بدمعاشوں کو پکڑتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔

ڈی جی پی گورو یادو نے اس کارروائی کو جرائم کے بڑے نیٹ ورک پر سخت چوٹ بتایا ہے۔ پولیس کمشنر سوپن شرما نے کہا کہ بدمعاشوں کو پکڑنے میں قریب 2 گھنٹے لگے۔ گرفتار ملزمان بلراج اور پون دونوں پر قتل اور تاوان سمیت کئی سنگین معاملے درج ہیں۔ گرفتار بدمعاش میں سے ایک 10 مہینے اور دوسرا 6 مہینے پہلے جیل سے باہر آیا تھا۔ پولیس اب فرار بدمعاش کی تلاش میں لگ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *