دہلی اسمبلی انتخابات: اوکھلا سے کانگریس کی امیدوار عریبا خان، کانگریس کو جیت دلانے کے لیے پرعزم

عریبا نے مزید کہا، ’’میں نے دیکھا کہ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ 70 اسمبلی نشستوں پر ان کا چہرہ امیدوار ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے ارکان اسمبلی نے کوئی کام نہیں کیا، اسی لیے انہیں اپنے چہرے پر ووٹ مانگنے کی نوبت آئی ہے۔‘‘

انہوں نے کانگریس کی قیادت اور پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہمیشہ عوامی بہبود کے لیے کام کرتی آئی ہے۔ ان کے بقول، ’’اس بار بھی ہم اوکھلا میں پوری طاقت سے الیکشن لڑیں گے اور یہ نشست کانگریس کی جھولی میں ڈالیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے انتخابات 5 فروری کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *