File photo
حیدرآباد: انسانیت کو شرمندہ کرنے والے واقعہ میں ایک خاتون کو سر مونڈھ دیا گیا اور اسے برہنہ کرکے اس کی پٹائی کی گئی۔ یہ غیر انسانی واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ستیہ سائی اننت پور ضلع میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق عاشق اور معشوق کی مدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بعض افراد نے ایک مقامی خاتون کو پکڑ کر اس کے سر کے بال نکال دئیے گئے اور برہنہ کرکے اسے زدو کوب کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی
اور زخمی خاتون کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔