اطلاع کے مطابق آر ایل جے پی سربراہ پشوپتی پارس اپنے بیٹے اور بھتیجے پرنس کے ساتھ لالو پرساد سے ملاقات کرنے کے لیے ان کی رہائش پر پہنچے۔ مکر سنکرانتی کے موقع پر ہوئی اس ملاقات کا اہم مقصد لالو کو پارس کی طرف سے منعقد دہی-چوڑا بھوج کے لیے مدعو کرنا تھا۔ حالانکہ کچھ لوگوں کے ذریعہ اس کے سیاسی معنی بھی نکالے جا رہے ہیں۔
واضح ہو کہ مکر سنکرانتی 14 جنوری کو تھی لیکن کچھ لوگ اسے 15 جنوری کو بھی منا رہے ہیں۔ اس لیے پارس نے 15 جنوری کو اس بھوج کا اہتمام کیا ہے۔