اتراکھنڈ میں بس بے قابو ہوکر کھائی کی طرف پلٹی، مسافروں میں چیخ و پکار، 7 زخمی

ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس جکھول سے دہرہ دون جا رہی تھی تبھی وہ توازن کھو کر پلٹ گئی۔ اطلاع کے مطابق بس میں 30 مسافر سوار تھے جس میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ باقی دیگر مسافر محفوظ بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر موری لایا جا رہا ہے۔ موری سے جائے حادثہ کے لیے ایمبولنس بھیجی گئی ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور فوری طور پر راحت و بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر مہربان سنگھ بشٹ نے علاقے کے افسروں سے حادثہ کی جانکاری لیتے ہوئے راحت اور بچاؤ کام کو تیزی سے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے زخمیوں کے لیے مناسب علاج یقینی کرنے کا انتظام کرنے کو کہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *