
مہاراشٹرا حکومت نے ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے کے لیے اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب صرف ایسے لوگوں کو ہی کار خریدنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس پارکنگ کی جگہ موجود ہو۔ اس بات کا اعلان ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک نے کیا۔
وزیر نے کہا کہ کئی اپارٹمنٹس میں رہنے والے لوگ پارکنگ کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اپنی گاڑیاں سڑک پر پارک کر رہے ہیں،
جس سے ٹریفک کا مسئلہ بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب جو بھی شخص کار خریدے گا، اسے اپنی پارکنگ کی جگہ کے دستاویزات دکھانا ضروری ہوگا۔ یہ قانون جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔