اٹلی میں سابق صیہونی کمانڈر کی گرفتاری کی درخواست، اسرائیلی حکام کو سبکی کا سامنا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک صیہونیت مخالف تنظیم نے اطالوی حکام سے کہا ہے کہ وہ روم کا سفر کرنے والے سینئر صہیونی کمانڈر کو گرفتار کرے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ مسئلہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف بالخصوص غزہ جنگ میں جرائم کے مرتکب افراد کی گرفتاری کی کوششوں کے سلسلے میں تازہ ترین اقدام ہے۔

فلسطینی “ہند رجب” فاؤنڈیشن نے بھی مذکورہ اسرائیلی کمانڈر غسان علیان کے خلاف اطالوی حکام کے ہاں مقدمہ درج کیا ہے جو قابض رجیم کی کابینہ کے چیف کوآرڈینیٹر اور گولانی بریگیڈ کے سابق کمانڈر ہیں۔

فلسطینی فاؤنڈیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں غسان علیان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اور ان کے خلاف “نسل کشی، انسانیت کے خلاف جارحیت اور جنگی جرائم” کے واضح الزامات کے تحت بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *