دسمبر میں تھوک مہنگائی بڑھ کر ہوئی 2.37 فیصد، آلو-پیاز کے ساتھ ساتھ گوشت-مچھلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

ہول سیل بازاروں میں آلو، پیاز اور گوشت ومچھلی جیسی روزمرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

مہنگائی کی مارمہنگائی کی مار
مہنگائی کی مار
user

دسمبر 2024 میں ایک طرف جہاں خوردہ مہنگائی میں کمی آئی وہیں تھوک مہنگائی میں خاصا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ تھوک بازاروں میں آلو، پیاز اور گوشت و مچھلی جیسی روزمرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دسمبر 2023 اور نومبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں تھوک مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ پیر (13 جنوری) کو تھوک (ہول سیل) مہنگائی پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تھوک قیمت پر مبنی مہنگائی دسمبر 2024 میں بڑھ کر 2.37 فیصد ہو گئی۔ حالانکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ ڈبلیو پی آئی پر مبنی مہنگائی نومبر 2024 میں 1.89 فیصد تھی۔ دسمبر 2023 میں 0.86 فیصد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی مہنگائی دسمبر 2024 میں کم ہو کر 8.47 فیصد رہ گئی جب کہ نومبر میں یہ 8.63 فیصد تھی۔ سبزیوں کی مہنگائی نومبر میں 28.57 کے مقابلے میں دسمبر میں 28.65 فیصد دیکھنے کو ملی۔

حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی تھوک قیمتوں کا حال کچھ اس طرح رہا:

  1. سبزیوں کی مہنگائی نومبر میں 28.57 کے مقابلے میں دسمبر میں 28.65 فیصد دیکھنے کو ملی۔

  2. آلو کی مہنگائی میں کسی طرح کی کمی دیکھنے کو نہیں ملی اور 93.20 فیصد کی بلند سطح پر برقرار رہی۔

  3. پیاز کی مہنگائی میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا اور دسمبر میں بڑھ کر 16.81 فیصد ہو گئی۔

  4. جب کہ دسمبر میں دال اور گیہوں جیسے اشیائے خوردونوش کی مہنگائی میں کمی ہوئی۔

  5. ایندھن اور بجلی کی مہنگائی میں دسمبر میں کمی آئی ہے جو نومبر 5.83 فیصد کے مقابلے دسمبر میں 3.79 فیصد رہی۔

  6. تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ نومبر میں تیار شدہ مصنوعات کی مہنگائی 2 فیصد تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 2.14 فیصد ہو گئی۔

قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2024 میں خوردہ مہنگائی 5.22 فیصد کی کمی کے ساتھ 4 ماہ کی سب سے کم ترین سطح پر آ گئی جب کہ نومبر میں یہ 5.48 فیصد تھی۔ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر نومبر میں 5.48 فیصد اور دسمبر 2023 میں 5.69 رہی۔ قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے ذریعہ سی پی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں اشیائے خورد و نوش کی مہنگائی کم ہو کر 8.39 فیصد رہ گئی۔ نومبر 2024 میں یہ 9.04 فیصد اور دسمبر 2023 میں 9.53 فیصد تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *