"روز پدر" صدر پزشکیان کا بے سرپرست بچوں کے مراکز کا دورہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان نے حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور روز پدر کی مناسبت سے بے سرپرست بچوں کے مراکز کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس دورے کے دوران “خانه بهشت” کا معائنہ کیا جو ۱۵ سال سے کم عمر بچوں کے لیے ہے اور اسے شہداء کے اہل خانہ چلاتے ہیں۔ انہوں نے بے سرپرست بچوں اور نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور معاشی طور خودمختار بنانے کے مرکز کا بھی دورہ کیا جو ۱۵ سے ۱۸ سال کے نوجوانوں کے لیے مخصوص ہے۔

مراکز میں زیر تربیت بچوں اور نوجوانوں نے پزشکیان کو “یوم پدر” کی مبارکباد دی اور حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں منقبت پیش کی۔

اس موقع پر صدر پزشکیان نے ان بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ گفتگو کی اور ان کی تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

دونوں مراکز کے ذمہ داروں نے اپنی سرگرمیوں اور بچوں کی صلاحیتوں کے بارے میں صدر پزشکیان کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر پزشکیان نے وزیر برائے محنت اور اجتماعی فلاح و بہبود کو ان مراکز کی ضروریات پوری کرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *