سفیر نیوز
بسلسلہ ولادت با سعادت مولائے کائنات مولود کعب
امیرالمومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ زیر نگرانی حضرت مولانا محمد الیاس احمد شاہ حسینی جعفری القادری خانقاہ حسینیہ چھابرا انکلیو ٹولی چوکی میں وابستگان خانقاہ حسینیہ کی جانب سے جشن مولود کعبہؑ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ذکر فضائل امام مولا علی علیہ السلام منقبت و سماع و دستر خوان مولا علیؑ کا اہتمام کیا گیا اور زیارت آثار مبارک کرائی گئی۔
اس محفل میں مولانا سید تقی رضا عابدی صدر تنظیم جعفری و رکن حج کمیٹی تلنگانہ،مولانا باسط پاٹل صاحب، جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روز نامہ صدائے حسینی،جناب باسط علی،معزز شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔