پڈوچیری: پڈوچیری میں ایک اور بچی کی ایچ ایم پی وی (ہیومن میٹانمو وائرس) رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور وہ یہاں کے جپمیر میں زیرعلاج ہے جو مرکز کے زیرانتظام دواخانہ ہے۔
ڈائرلٹر محکمہ صحت پڈوچیری وی روی چندرن نے اتوار کو دیر گئے بتایا کہ بچی کو بخار‘ کھانسی اور ناک بہنے کی شکایت پر چند دن قبل جپمیر میں شریک کرایا گیا۔ وہ زیرعلاج ہے۔ تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔