مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، خبررساں ذرائع نے شمالی شام میں ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں پر ترکی کے نئے حملوں سے آگاہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ترک جنگی طیاروں نے شمالی شام کے علاقے منبج میں تشرین ڈیم پر قابض ایس ڈی ایف کی تشکیلات کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب میڈیا ذرائع نے اس علاقے میں امریکہ اور ترکی سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔